ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اب یوگی آدتیہ ناتھ کا متنازع بیان،کہا مغربی یوپی بن جائے گا کشمیر

اب یوگی آدتیہ ناتھ کا متنازع بیان،کہا مغربی یوپی بن جائے گا کشمیر

Sat, 04 Feb 2017 10:28:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،3فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) یوگی آدتیہ ناتھ اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر ایک بار پھر بحث میں ہیں۔ اب انہوں نے مغربی اتر پردیش کاموازنہ کشمیر میں 1990 کی دہائی سے کیا ہے جب کشمیری پنڈتوں کو وادی سے بھاگنا پڑا تھا۔ گورکھپور سے بی جے پی کے ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد کے لونی اور صاحب آباد کی انتخابی جلسوں میں کہاکہ مغربی اترپردیش کشمیر کے راستے پر جا رہا ہے۔1990 میں کشمیری پنڈتوں کو بڑی تعداد میں نقل مکانی کے لئے پابند کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اتر پردیش میں جرائم، بدعنوانی اور غنڈہ راج اپنے عروج پر ہے۔ 1990 میں کشمیر سے جیسا فرار ہوا تھا، اسی طرح کی صورت حال کیرانہ (شاملی میں) اور دیگر اضلاع میں ہے۔ کارروائی میں ناکامی دکھاتی ہے کہ مجرموں کو حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کب تک اپنے ووٹ بینک کی سیاست ریاست کی سلامتی کی قیمت پر جاری رکھے گی۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے تبصرے سے پہلے بی جے پی ممبر اسمبلی سریش رانا کے تبصرا آیاتھا جو کہ 2013 کے مظفرنگر فسادات کے اہم ملزم ہیں۔


Share: